Main Icon

با ب :بیمار پرسی اور بیماری کے ثواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1549

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " قَالَ اللهُ سُبْحَانَهٗ وَتَعَالٰى: إِذَا ابْتَلَيْتُ عَبْدِي بِحَبِيبَتَيْهِ ثُمَّ صَبَرَ عَوَّضْتُهٗ مِنْهُمَا الْجنَّةَ " يُرِيد عَيْنَيْهِ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

وعن أنس قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " قال الله سبحانه وتعالى: إذا ابتليت عبدي بحبيبتيه ثم صبر عوضته منهما الجنة " يريد عينيه. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ رب تعالٰی فرماتاہے جب میں اپنےکسی بندے کو اس کی دو پیاری چیزوں یعنی آنکھوں میں مبتلا کر دوں ۱∞؎پھر وہ صبرکر جائے تو میں انکے عوض اسے جنت دوں گا۔(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ اسے اندھاکردوں یا اس کی بینائی ایک دم کمزورکردوں،بعض روایتوں میں ایک آنکھ کابھی ذکر ہے،ایسے شخص کو چاہیے کہ اس مصیبت پر ان انبیاء،اولیاء کے حالات میں غور کرے جونابیناہوکر صابروشاکر تھے،سیدنا عبد الله ابن عباس آخری عمر میں نابینا ہوگئے تو یہ پڑھا کرتے تھے۔شعراِنْ یَذْھَبَ الله مِنْ عَیْنِیْ نُوْرَھُمَا فَفِیْ لِسَانِیْ وَقَلْبِیْ لِلْھُدیٰ نُوْرٌیعنی اگر میری آنکھ کی روشنی جاتی رہی تو کیا ہوا،میری زبان اور دل میں تو ہدآیت کا نور ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1549