Main Icon

قسموں اورمنتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3408

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا تَحْلِفُوا بِالطَّوَاغِي وَلَا بِآبَائِكُمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عبد الرحمن بن سمرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "لا تحلفوا بالطواغي ولا بآبائكم". رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن سمرہ سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے نہ قسم کھاؤ بتوں کی اور نہ اپنے باپ دادوں کی ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ عبدشمس ابن عبد مناف کی اولاد سے ہیں،آپ کا نام پہلے عبدالکعبہ تھا کنیت ابو سعید شمسی،حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے عبدالرحمن نام رکھا،مشہور صحابی ہیں،قرشی ہیں،فتح مکہ کے سال ایمان لائے۔
۲
؎طواغیجمع ہےطاغیہکی بمعنی سرکشی کرنے والے یا سرکش بنانے والے،اس سے مرادبت ہیں کہ یہ لوگوں کی سرکشی کا باعث ہیں ۔اہلِ عرب بتوں اور باپ دادوں کی قسمیں بہت کھاتے تھے ان دونوں سے منع فرمادیا گیا۔ خیال رہے کہ بتوں کی قسم کھانا شرک ہے باپ دادوں کی قسم کھانا ممنوع و مکروہ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3408