Main Icon

باب:ظلم کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5134

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّمَا يَسْأَلُ اللّٰهَ تَعَالٰى حَقَّهٗ وَإِنَّ اللّٰهَ لَا يَمْنَعُ ذَا حَقٍّ حَقَّهٗ»

وعن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إياك ودعوة المظلوم فإنما يسأل الله تعالى حقه وإن الله لا يمنع ذا حق حقه»

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ مظلوم کی بددعا سے بچو ۱∞؎وہ الله سے اپنا حق مانگتا ہے اور الله کسی حق والے کا حق اس سے نہیں روکتا ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎مظلوم کافر ہویا مسلمان فاسق ہو یا پرہیزگار،بددعا خواہ زبان سے ہو یا دل سے خواہ آنکھوں کے آنسوؤں سے ہو صبر کا گھونٹ پی جانے سے ان سب سے ہی بچو۔
۲
؎یعنی مظلوم جو رب سے فریاد کرتا ہے تو اپنا حق مانگتا ہے۔رب تعالٰی کے ہاں ظلم نہیں وہ عادل بادشاہ ہے ہر حق والے کو اس کا حق دلواتا ہے خواہ جلدی یا دیر سے،دوسرے کا حق سخت ہڈی ہے کہ اگر نگل لی جاوے تو پیٹ پھاڑ ڈالتی ہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں شعر
مزد بردن استخوان درشت لے شکم بدرد چوں بگیرد اندر ناف
بہت دفعہ ہماری دعائیں یا بزرگوں کی ہمارے لیے دعائیں اس لیے قبول نہیں ہوتی کہ ہم نے لوگوں کے حق مارے یا دبائے ہوئے ہیں ان کی یہ دعائیں پیچھے پڑی ہوتی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5134