Main Icon

باب : سترڈھانپنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 760

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ سَلمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ، إِنِّيْ رَجُلٌ أَصِيْدُ أَفَأُصَلِّيْ فِي الْقَمِيْصِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ: "نَعَمْ، وَازْرُرْهُ وَلَوْ بِشَوْكَةٍ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ نَحْوَهٗ.

عن سلمة بن الأكوع قال: قلت: يا رسول الله، إني رجل أصيد أفأصلي في القميص الواحد؟ قال: "نعم، وازرره ولو بشوكة". رواه أبو داود، وروى النسائي نحوه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سلمہ ابن اکوع سے ۱؎فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول الله میں شکاری آدمی ہوں۲؎تو کیا ایک قمیض میں نماز پڑھ سکتا ہوں فرمایا ہاں بٹن لگادینا اگرچہ کانٹے ہی سے ہوں۳؎(ابوداؤد) نسائی نے اسی کی مثل روایت کی۔

شرح حدیث

۱؎آپ اسلمی ہیں،مدنی ہیں،کنیت ابومسلم ہے،آپ ان صحابہ میں سے ہیں جنہوں نے بیعت رضوان کے موقعہ پر دوبارہ بیعت کی۔مشہور بہادرہیں،پیدل لڑنے والوں میں بیمثال تھے،۸۰ سال عمر پائی،۷۴ھمیں مدینہ پاک میں وفات ہوئی۔
۲
؎اورشکار میں بھاگ دوڑبہت کرنا پڑتی ہے تہبند بھاگنے میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔
۳
؎اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ لمبی قمیض میں بغیرتہبند پائجامہ نماز جائز ہے۔دوسرے یہ کہ قمیض کے بٹن لگے رکھنا سنت مستحبہ ہے،اور اگرگریبان میں سے ستر نظر آئے تو واجب ہے۔تیسرے یہ کہ نماز میں اپنے سے بھی ستر چھپانا فرض ہے،اس سے بہت مسائل فقیہ مستنبط ہوسکتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 760