Main Icon

باب : سترڈھانپنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 768

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِيْ سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰى النَّبِيِّ - صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّيْ عَلٰى حَصِيْرٍ يَسْجُدُ عَلَيْهِ. قَالَ: وَرَأَيْتُهٗ يُصَلِّيْ فِيْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهٖ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

عن أبي سعيد الخدري قال: دخلت على النبي - صلى الله عليه وسلم -، فرأيته يصلي على حصير يسجد عليه. قال: ورأيته يصلي في ثوب واحد متوشحا به. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا تو آپ کو چٹائی پرنماز پڑھتے دیکھا کہ اسی پر سجدہ کرتے تھے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱؎اس سے معلوم ہوا کہ اگرزمین اورنمازی کے درمیان کوئی چیزحائل ہوتونمازدرست ہے۔فقہاءفرماتے ہیں کہ چٹائی اورجوچیززمین سے اُگی ہو اس پرنمازافضل ہے کیونکہ اس میں اظہارعجز ہے اور امام مالک کی مخالفت سے بچنا کہ ان کے ہاں جنس زمین کے سواکسی چیز پر سجدہ مکروہ ہے۔
۲
؎یا بیان جواز کے لئے یا اس وقت دوسرا کپڑا تھا نہیں،ورنہ سنت یہ ہے کہ تین کپڑوں میں نماز پڑھے،کرتا،پائجامہ۔عمامہ لپیٹنے کی صورت یہ ہے کہ چادر کا داہنا کنارہ بائیں کندھے پرہو اور بایاں دائیں پر۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 768