Main Icon

باب:عقیقہ کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4150

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُؤْتٰى بِالصِّبْيَانِ فَيُبَرِّكُ عَلَيْهِمْ وَيُحَنِّكُهُمْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عائشة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يؤتى بالصبيان فيبرك عليهم ويحنكهم. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پاس بچے لائے جاتے تھے تو آپ صلی الله علیہ وسلم انہیں دعائے برکت دیتے اور ان کی تحنیک کرتے تھے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎تحنیک یہ ہے کہ کوئی بزرگ چھوہارا یا کوئی میٹھی چیز اپنے منہ میں چباکر بچے کے تالو سے لگادے تاکہ سب سے پہلے بچہ کے منہ میں مقبول الٰہی کا لعاب اور شیرینی پہنچے۔پہلی غذا کا بچہ پر بڑا اثر پڑتاہے،بزرگانِ دین پہلا پھبا بزرگوں سے دلواتے ہیں،اہلِ مدینہ خوش نصیب تھے کہ ان کے نومولود بچوں کو پہلے حضور انور کی گود،حضور کی دعا،حضور کا لعاب نصیب ہوتا تھا ہم تو مدینہ کی گلیوں کو ترستے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4150