Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6190

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: حَسْبُكَ مِنْ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ وَفَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: حسبك من نساء العالمين مريم بنت عمران وخديجة بنت خويلد وفاطمة بنت محمد وآسية امرأة فرعون . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تمہارے جہان والی عورتوں میں جناب مریم بنت عمران،خدیجہ بنت خویلد،فاطمہ بنت محمد اور آسیہ فرعون کی بیوی کافی ہیں ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مرد تو بہت کامل ہوئے مگر عورتوں میں یہ چار بیبیاں بہت کامل ہوئیں،دوسری روایت میں اس کے بعد یہ ہےو فضل عائشہ علی سائر النساء کفضل الثرید علی سائر الطعام۔خیال رہے کہ حضرت عائشہ و خدیجہ رضی اللہ عنہما کے متعلق تین قول ہیں: ایک یہ کہ جناب عائشہ بی بی خدیجہ سے افضل ہیں،دوسرے اس کے برعکس،تیسرے اس میں خاموشی اس میں احتیاط ہے۔امام سیوطی نے نقایہ میں فرمایا کہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ جناب مریم و فاطمہ تمام عورتوں سے افضل ہیں اور تمام ازواج مطہرات میں عائشہ و خدیجہ افضل ہیں ہم نے جناب فاطمہ زہرا کے شان میں عرض کیا ہے۔شعر
نبی کی لاڈلی بانو ولی کی ماں شہیدوں کی یہاں جلوہ نبوت کا ولایت کا شہادت کا

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6190