Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6191

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ جِبْرِيْلَ جَاءَ بِصُورَتِهَا فِي خِرْقَةِ حَرِيرٍ خَضْرَاءَ إِلٰى رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَذِهٖ زَوْجَتُكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن عائشة أن جبريل جاء بصورتها في خرقة حرير خضراء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: هذه زوجتك في الدنيا والآخرة . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ جناب جبریل ان کی صورت سبز ریشمی ٹکڑے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں لائے عرض کیا یہ دنیا و آخرت میں آپ کی بیوی ہیں ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ مضمون پہلے گزر چکا ہے۔خیال رہے کہ جناب عائشہ صدیقہ کے فضائل ریت کے ذروں،آسمان کے تاروں کی طرح بیشمار ہیں،آپ رب تعالٰی کا تحفہ ہیں جو حضور انور کو عطا ہوئیں،آپ کی عصمت و عفت کی گواہی خود رب تعالٰی نے قرآن مجید میں سورۂ نور میں دی حالانکہ جناب مریم اور یوسف علیہ السلام کی عصمت کی گواہی بچے سے دلوائی گئی۔
یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ ان کی پر نور صورت پہ لاکھوں سلام
بنت صدیق آرام جان نبی اس حریم براءت پہ لاکھوں سلام
امت کو تیمم کی آسانی آپ کے صدقہ سے ملی،حضور کا وصال آپ کے سینہ پر ہوا،حضور کی آخری آرام گاہ آپ کا حجرہ ہے،آپ کا لعاب حضور کے ساتھ وصال کی وقت جمع ہوا،آپ کے بستر میں وحی آتی تھی،آپ خود صدیقہ ہیں اور صدیق کی بیٹی ہیں رضی اللہ تعالٰی عنہا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6191