Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6195

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مُوسٰى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَفْصَحَ مِنْ عَائِشَةَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَاحَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

وعن موسى بن طلحة قال: ما رأيت أحدا أفصح من عائشة. رواه الترمذي وقال: هذاحديث حسن صحيح غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت موسیٰ ابن طلحہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے زیادہ کسی کو فصیح و بلیغ نہ دیکھا ۱∞؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن بھی ہے صحیح بھی غریب بھی۔

شرح حدیث

۱∞؎حضرت عائشہ صدیقہ علاوہ قرآن و حدیث و فقہ کے عالم ہونے کے بڑی شاعرہ،علم و انساب میں بڑی کامل،فصاحت و بلاغت میں بے مثال عالمہ تھیں کیوں نہ ہوتیں کہ محبوبہ محبوب رب العالمین تھیں،حضرت ابوبکر صدیق کی لخت جگر نور نظر تھیں،ہم سب کی باعث ناز قابل فخر ام محترمہ جن کے گیت قرآن گاتا ہے۔خیال رہے کہ موسیٰ ابن طلحہ تابعی ہیں،آپ نے بہت صحابہ سے ملاقات کی ہے، ۱۰۴ھ؁ ∞ایک سو چار میں وفات پائی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6195