Main Icon

باب:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6185

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتٰى جِبْرِيلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رسولَ اللّٰهِ هَذِهٖ خَدِيجَةُ قَدْ أَتَتْ مَعَهَا إِنَاءٌ فِيهِ إِدَامٌ وَطَعَامٌ فَإِذَا أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلَامَ مِنْ رَبِّهَا وَمِنِّي وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ . (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أبي هريرة قال: أتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله هذه خديجة قد أتت معها إناء فيه إدام وطعام فإذا أتتك فاقرأ عليها السلام من ربها ومني وبشرها ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب . (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ جبریل نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم یہ خدیجہ آرہی ہیں ان کے ساتھ برتن ہے جس میں سالن اور کھانا ہے ۱∞؎تو جب وہ آپ کے پاس آئیں تو انہیں ان کے رب کا سلام اور میرا سلام فرمائیں اور انہیں جنت کے اس گھر کی بشارت دے دیں جو ایک موتی کا ہے نہ اس میں شور ہے نہ کوئی تکلیف۲؎(مسلم، بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ واقعہ حضور انور کے غارِ حرا میں تشریف فرما ہونے کا ہے ایک بار حضرت خدیجہ حضور کے لیے کھانا لے کر وہاں حاضر ہوئیں تب حضرت جبریل نے یہ خبر دی۔(مرقات)ہوسکتا ہے کہ ظہور نبوت کے بعد حضور انور نے غارِ حرا میں قیام فرمایا ہو تب یہ واقعہ ہوا پہلی بار میں تو صرفاقرأوہاں نازل ہوئی۔
۲
؎یعنی خدیجہ کے لیے جنت میں خاص مکان تیار کیا گیا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6185