Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4330

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَبِسَ قَمِيصًا بَدَأَ بِمَيَامِنِهٖ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن أبي هريرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا لبس قميصا بدأ بميامنه. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قمیض پہنتے تو داہنی طرف سے شروع فرماتے تھے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب قمیض پہنتے تو قمیض کا داہنہ حصے پہلے پہنتے بایاں حصہ بعد میں اس طرح کہ اولًا داہنا ہاتھ شریف داہنی آستین میں ڈالتے پھر بایاں اور اتارنے میں اس کے برعکس۔میامنجمع ہےمیمنہکی جس کا مادہیمنیایمینہے۔قمیض کا ہر داہنا حصہ یمین ہے،آستین دامن کلی وغیرہ۔اس لیےمیامنجمع ارشاد ہوا۔اور ہوسکتا ہے کہمیامنہکی ضمیر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف راجع ہو یعنی اپنے دائیں طرف سے شروع فرماتے تھے تبمیامنکو جمع فرمانا تعظیم کے لیے ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4330