Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4341

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أُحِلَّ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ لِلْإِنَاثِ مِنْ أُمَّتِي وَحُرِّمَ عَلٰى ذُكُورِهَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : هٰذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ

وعن أبي موسى الأشعري أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «أحل الذهب والحرير للإناث من أمتي وحرم على ذكورها» . رواه الترمذي والنسائي وقال الترمذي : هذا حديث حسن صحيح

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کی عورتوں کے لیے سونا اور ریشم حلال کیا گیا ۱؎اور اسی امت کے مردوں پر حرام کیا گیا ۲؎(ترمذی،نسائی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن ہے صحیح ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎اُحلصیغہ واحد غائب ماضی مجہول ہےاحلواحد متکلم مضارع نہیں کیونکہ آگے آرہا ہےحرمیہ ہی صیغہ ماضی مجہول یعنی میری امت کی عورتوں پر ریشم پہننا حلال کیا گیا خواہ چھوٹی بچیاں ہوں یا بالغہ جوان سب کے لیے حلال ہے،اناثسب کو شامل ہے۔
۲
؎ذکورہر مرد کو شامل ہے بچہ ہو یا جوان سب پر ریشم پہننا حرام ہے،ہاں چھوٹے بچہ کو پہنانے والے گنہگارہوں گے بڑا مرد خودگنہگار ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4341