Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4379

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي رَجَاءٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ وَعَلَيْهِ مِطْرَفٌ مِنْ خَزٍّ وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:مَنْ أَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِ نِعْمَةً فَإِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ أَنْ يَرٰى أَثَرَ نِعْمَتِهٖ عَلٰى عَبْدِهٖ . رَوَاهُ أَحْمَدُ

وعن أبي رجاء قال: خرج علينا عمران بن حصين وعليه مطرف من خز وقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:من أنعم الله عليه نعمة فإن الله يحب أن يرى أثر نعمته على عبده . رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو رجاء سے ۱؎فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس عمران ابن حصین تشریف لائے حالانکہ آپ پر ریشمی نقشینی چادرتھی ۲؎اور فرمایا کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس پر الله انعام کرے تو الله پسند کرتاہے کہ اس کی نعمت کا اثر اس کے بندے پر دیکھا جائے ۳؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام عمران ابن تمیم ہے،عطاروی ہیں،حضور صلی الله علیہ وسلم کی حیات شریف میں ایمان لائے مگر دیدار نہ کرسکے اس لیے تابعی ہیں۔حضرت عمرو علی وغیرہم بہت صحابہ سے ملاقات کی،بہت عمر رسیدہ ہوئے متبحر عالم تھے، ۱۰۷ھ؁∞ ایک سو سات میں وفات پائی۔
۲
؎مطرفبروزنمکرمبنا ہےطرفسے بمعنی کنارہ۔مطرفوہ چادرکہلاتی ہے جس کے حاشیوں پر نقش و نگار بیل بوٹے ہوں،نیز وہ چادر بھی مطرف ہے جو ریشم و سوت مخلوط سے بنی جاوے،یہاں دونوں معنی بن سکتے ہیں یا تو سوتی یا اونی چادر تھی جس کے چوطرفہ حاشیوں پر ریشمی نقش و نگار بیل بوٹے تھے چار انگل یعنی ہماری ایک بالشت سے کم چوڑے یا وہ چادر اون و ریشم سے مخلوط تھی کہ تانا ریشم کا تھا بانا اون یا سوتی۔(مرقات)غرضیکہ بہت قیمتی چادرتھی۔
۳
؎یعنی میں نے ایسی قیمتی چادر شال اس لیے پہنی ہے کہ مجھے الله نے بہت دولت دی ہے تو اسے ظاہرکرتا ہوں شکریہ کے لیے۔
لطیفہ: منہاج العابدین میں ہے کہ فرقد سنجی ایک موٹا کمبل پہنے ہوئے حضرت امام حسن رضی الله عنہ کے پاس آیا،آپ نہایت ہی شاندار جوڑا پہنے ہوئے تھے تو فرقد بطور اعتراض آپ کے کپڑے ٹٹولنے لگا،امام حسن نے فرمایا کیادیکھتا ہے میرے کپڑے جنتیوں کے سے ہیں تیرے کپڑے دوزخیوں کے سے ہیں،مجھے حدیث پہنچی ہے کہ اکثر دوزخیوں کو موٹے کمبل پہنائے جائیں گے پھر فرمایا لوگوں کا کیا حال ہے کہ ان کے کپڑوں میں زہد ہے دلوں میں تکبر۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4379