Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4308

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ وِسَادُ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي يَتَّكِئُ عَلَيْهِ مِنْ أُدُمٍ حَشْوُهٗ لِيْفٌ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعنها قالت: كان وساد رسول الله صلى الله عليه وسلم الذي يتكئ عليه من أدم حشوه ليف. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ تکیہ جس پر آپ ٹیک لگاتے تھے چمڑہ کا تھا جس کا بھراؤ لیف تھا ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں تکیہ سے مراد چھوٹے اور ٹیک لگانے کے قابل تکیے ہیں حضور کے تکیے جن سے آپ ٹیک لگاتے تھے وہ بھی چمڑے کے تھے جن کے بھراؤ میں کھجور کا گودا تھا غرضیکہ ہر چیز میں سادگی تھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4308