Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4368

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي إِزَارِي اسْتِرْخَاءٌ فَقَالَ: «يَا عَبْدَ اللّٰهِ ارْفَعْ إِزَارَكَ» فَرَفَعْتُهٗ ثُمَّ قَالَ: «زِدْ» فَزِدْتُ فَمَا زِلْتُ أَتَحَرَّاهَا بَعْدُ فَقَالَ: بَعْضُ الْقَوْمِ: إِلٰى أَيْنَ؟ قَالَ: «إِلٰى أَنْصَافِ السَّاقَيْنِ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

عن ابن عمر قال: مررت برسول الله صلى الله عليه وسلم وفي إزاري استرخاء فقال: «يا عبد الله ارفع إزارك» فرفعته ثم قال: «زد» فزدت فما زلت أتحراها بعد فقال: بعض القوم: إلى أين؟ قال: «إلى أنصاف الساقين» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میں رسول الله صلی الله علیہ وسلم پرگزرا حالانکہ میرے تہبند میں درازی تھی ۱؎تو فرمایا اپنا تہبند اونچا کرو میں نے اونچا کرلیا فرمایا اور زیادہ میں نے اور زیادہ کرلیا۲؎پھر میں اس کا خیال رکھتا رہا ۳؎تو بعض قوم نے کہا کہ کہاں تک رہے فرمایا کہ آدھی پنڈلیوں تک۴؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہوا تھا جو کہ مرد کے لیے منع ہے۔
۲
؎حتی کہ آدھی پنڈلی تک اٹھ گیا جیساکہ اگلے مضمون سے ظاہر ہے۔
۳
؎یعنی اس فرمان عالی کے بعد میں نے جب بھی تہبند باندھا آدھی پنڈلی تک باندھا۔
۴
؎یہ حدیث بہت طریقہ سے مروی ہے۔بہتر یہ ہی ہے کہ مرد آدھی پنڈلی تک تہبند رکھے اگرچہ ٹخنوں کے اوپر تک بھی جائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4368