Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4356

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنْ لُبُسِ الْقَسِّيِّ وَالْمَيَاثِرِ الأُرْجُوَانِ

وعن علي قال: نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم عن خاتم الذهب وعن لبس القسي والمياثر الأرجوان

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی اور قسی کپڑے اور ارغوانی رنگ کے گدیلوں سے منع فرمایا ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎قسی وہ کپڑا ہے جو شہر قس میں بنایا جاتا ہے،قس مصر کا ایک شہر ہے وہاں یہ ریشمی کپڑا بنتا تھا۔میاثرہ جمع ہے مثیرہ کی۔ مثیرہ وہ گدیلہ جو زمین پر ڈال کر اس پر سوار ہوا جاتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4356