Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4357

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَرْكَبُوا الْخَزَّ وَلَا النِّمَارَ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ

وعن معاوية قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تركبوا الخز ولا النمار. رواه أبوداود والنسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت معاویہ سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ نہ تو ریشم پر سوار ہو اور نہ چیتے کی کھال پر ۲؎(ابودا ؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎معاویہ نام کے بہت صحابہ ہیں مگر جب مطلقًا معاویہ بولا جاوے تو اس سے مراد حضرت امیر معاویہ ابن ابوسفیان ہوتے ہیں وہ ہی یہاں مراد ہیں۔
۲
؎یعنی گھوڑے کی کاٹھی پر ریشمی گدیلہ یا چیتے کی کھال ڈال کر اس پر سوار نہ ہو،درندوں جانوروں کی کھالوں کو پہننے یا بچھانے سے دل میں تکبر پیدا ہوتا ہے جیسے ہرن کی کھال پر بیٹھنے یا اسے پہننے سے نامردی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔بعض شارحین نےنمارکے معنی کیے ہیں دہاری دار کمبل مگر یہ قوی نہیں کیونکہ دہاری دار کمبل بچھانا ممنوع نہیں،نیز اس کی جمعنورہے نہ کہنمار،نیز جامع صغیر کی روایت میں ہےعن جلود النماریعنینمارکی کھال سے منع فرمایا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4357