Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4306

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ كِسَاءً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا فَقَالَتْ: قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هٰذَيْنِ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أبي بردة قال: أخرجت إلينا عائشة كساء ملبدا وإزارا غليظا فقالت: قبض روح رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذين (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو بردہ سے فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے عائشہ نے ایک پیوند والا کمبل اورموٹا تہبند نکالا ۱؎پھر فرمایا کہ نبی صلی ا للہ علیہ وسلم کی روح مبارکہ ان دونوں میں قبض کی گئی ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎بعض حضرات ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حضور کے تبرکات کی زیارت کرنے آیا کرتے تھے اور آپ انہیں زیارت کراتی تھیں۔ملبدکے معنی ہیں لبادہ کیا ہوا یعنی پیوند پر پیوند لگتے لگتے نمدہ کے لباس کی طرح موٹا ہوچکا تھا۔
۲
؎یہ اس دعا کا اثر ہےاللھم احینی مسکینا وامتنی مسکیناکہ میری زندگی و موت مسکین ہوکر ہو۔شعر
بوریا ممنوں خواب راحتش تاج کسریٰ زیر پائے امتش
ہم جیسے کمینے غلام ان کے نام پر عیش کررہے ہیں اور وہ خود اس حالت میں دنیا سے پردہ فرماتے ہیں صلی اللہ علیہ و سلم۔خیال رہے کہ حضور صلی ا للہ علیہ وسلم نے اعلیٰ و عمدہ لباس بھی پہنے ہیں مگر ان کی عادت نہ ڈالی،ہر قسم کا لباس بے تکلف پہن لیتے تھے،آخر وقت یہ لباس جسم اطہر پر تھا لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں کہ
سہری اثر نعمۃ ربك علیك۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4306