Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4324

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: أَنَّهٗ خَطَبَ بِالْحَابِيَةِ فَقَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ إِلَّا مَوْضِعَ إِصْبَعَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ أَوْ أَرْبَعٍ

وفي رواية لمسلم: أنه خطب بالحابية فقال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبس الحرير إلا موضع إصبعين أو ثلاث أو أربع

حدیث ترجمہ

اور مسلم کی روایت میں ہے کہ آپ نے حابیہ میں خطبہ دیا تو فرمایا کہ رسول اللہ صلی ا للہ علیہ وسلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا سوا دو یا تین یا چار انگل کے ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎فتاوی قاضی خاں میں ہے کہ امام اعظم و صاحبین کے نزدیک اگر کسی کپڑے میں چار انگل تک ریشمی پھول ریشمی بیل بوٹے ہوں تو مرد کو حلال ہے ، چار انگل حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے معتبر ہیں کہ جو ہمارے ایک بالشت کے قریب ہیں یہ چار انگل ایک جگہ کے معتبر ہیں،اگر قبایا اچکن میں جگہ جگہ ریشمی بیل بوٹے ہوں کہ ہر ایک ایک بالشت سے کم ہو مگر جب ملاؤ تو بالشت سے زیادہ ہوجائیں وہ حلال ہے کہ ایک جگہ کا اعتبار ہے۔(اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4324