Main Icon

باب:لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4335

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَتْ: إِذًا تَنْكَشِفُ أَقْدَامُهُنَّ قَالَ: «فَيُرْخِينَ ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَعَلَيْهِ»

وفي رواية الترمذي والنسائي عن ابن عمر فقالت: إذا تنكشف أقدامهن قال: «فيرخين ذراعا لا يزدنعليه»

حدیث ترجمہ

اور ترمذی نسائی کی روایت میں جو حضرت ابن عمر سے ہے یوں ہے کہ بولیں تب تو ان کے قدم کھل جائیں گے ۱؎فرمایا تو ایک گز لٹکالیں اس پر زیادہ نہ کریں۔

شرح حدیث

۱∞؎یہ عبارت پہلے جملہ کی تفسیر ہے وہاں فرمایا تھاتنکشف عنھااس کا مطلب یہ بتایا کہ عورتوں کے قدم کھل جائیں گے۔ اس سے اشارۃً معلوم ہوا کہ اگرچہ عورت کے قدم ستر نہیں مگر انہیں بھی چھپا کے رکھنا بہتر ہے جیسے عورت کا چہرہ کہ اگرچہ ستر نہیں مگر اجنبی مردوں سے اس کا چھپانا بہتر ہے اب تویہ باتیں بڑی پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4335