Main Icon

باب :جوتے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4408

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّ نَعْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالَانِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

وعن أنس قال: إن نعل النبي صلى الله عليه وسلم كان لها قبالان. رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرمایا انہوں نے کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین پاک میں دو فیتے تھے ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتی پاک مثل چپّلی کے تھی اور اس کے دونوں چمڑے کے فیتے آپ کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان سے ہوکر پنجے مبارک کے دائیں بائیں جڑے ہوئے تھے جس طرح نقشہ نعلین پاک ہے وہ شکل نہیں بلکہ جس طرح آج کل سپنچ کی چپل بناتے ہیں،نقشہ پاک والی چپل نبی کریم نے اکثر پہنی ہے مگریہ چپل کبھی کبھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4408