Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6244

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِي عَمِيرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهٗ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ: اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا وَاهْدِ بِهٖ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن عبد الرحمن بن أبي عميرة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال لمعاوية: اللهم اجعله هاديا مهديا واهد به . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن ابی عمیرہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ انہوں نے جناب معاویہ ۱∞؎کے لیے فرمایا الٰہی انہیں ہدایت دینے والا ہدایت یافتہ بنا اور ان سے ہدایت دے۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے حضرت معاویہ ابن ابوسفیان مراد ہیں معاویہ ابن حکم یا معاویہ ابن جاہمہ مراد نہیں۔جب حدیث میں مطلقًا معاویہ آتا ہے تو آپ ہی مراد ہوتے ہیں۔
۲
؎اس دعا میں امیر معاویہ کو تین دعائیں دی گئیں: آپ لوگوں کو ہدایت دیں،خود بھی ہدایت پر رہیں،آپ مکمل و کامل ہدایت پر رہیں،ہدایت عامہ تو تمام صحابہ کرام کو حاصل ہے یہاں ہدایت سے مراد کوئی خاص ہدایت ہے حکومت،ملک رانی،فقہ وغیرہ کی ہدایت۔(مرقات)امام احمد نے بروایت عرباض ابن ساریہ سے روایت کی کہ حضور نے دعا کی الٰہی معاویہ کو کتاب اور حساب کا علم دے،انہیں عذاب سے بچالے،انہیں شہروں پر تسلط دے،دوسری روایت میں ہے کہ اے معاویہ جب تم بادشاہ بنو تو سخت گیر نہ ہونا نرمی کرنا۔(اشعہ)آپ قرشی اموی ہیں،آپ کی ماں ہند بنت عتبہ ہیں،حضور کے کاتب وحی یا کاتب خطوط رہے،اپنے بھائی یزید ابن ابوسفیان کے بعد شام کے حاکم ہوئے عمر فاروق کے زمانہ میں پھر آخر عمر تک یعنی چالیس سال حاکم رہے یعنی بیس سال حاکم چار سال عہد فاروقی میں،بارہ سال خلافت عثمانیہ میں،چار سال خلافت حیدری،پھر امام حسن سے صلح کے بعد بیس سال تک سلطان رہے،یہ صلح ۴ ۱؁ ∞اکتالیس میں ہوئی اٹھتّر سال عمر پائی،رجب ۶۰؁ ∞میں دمشق میں وفات ہوئی،آپ کے پاس حضور کا تہبند،چادر،قمیض،کچھ بال کچھ ناخن تھے،مرتے وقت وصیت کی کہ مجھے ان کپڑوں میں کفن دینا اور میری ناک اور منہ میں ناخن و بال رکھ دینا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6244