Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6224

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ وَفِى كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ . (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أبي أسيد قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خير دور الأنصار بنو النجار ثم بنو عبد الأشهل ثم بنو الحارث بن الخزرج ثم بنو ساعدة وفى كل دور الأنصار خير . (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابواسید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ انصار کے گھروں میں بہتر گھرانہ بنونجار ہیں پھر بنی عبدالاشہل پھر بنی حارث ابن خزرج پھر بنی ساعدہ ۱∞؎اور انصار کی سارے گھرانوں میں خیر ہے ۲؎(مسلم، بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ چاروں انصار کے قبیلے ہیں ان سب کا لقب انصار ہے۔عیسیٰ علیہ السلام کے مددگاروں کا نام نصاریٰ تھا اور حضور کے مددگاروں کا نام انصار ہوا اور غیر خدا سے مدد لینا حرام یا شرک ہوتا تو یہ دونوں نام مشرکانہ ہوتے اور انہیں نصاریٰ یا انصار کہنا شرک ہوتا۔
۲
؎یعنی ان چار خاندانوں کے علاوہ اور جس قدر انصاری خاندان ہیں سب میں خیر ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ ان چار خاندانوں نے حضور انور کی خاص خدمات انجام دی ہوں گی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6224