Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6247

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعنهُ قال: اسْتَغْفَرَ لِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعنه قال: استغفر لي رسول الله صلى الله عليه وسلم خمسا وعشرين مرة. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے میرے لیے پچیس بار دعاء مغفرت کی ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یا تو ایک ہی مجلس میں پچیس بار ان کے لیے دعائے مغفرت فرمائی یا متعدد موقعوں پر دعائیں فرمائیں۔خیال رہے کہ حضرت جابر ابن عبدالله کی کنیت ابو عبدالله ہے،انصاری اسلمی ہیں،بدر اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،شام اور مصر میں قیام رہا، چورانوے سال عمر پائی، ۷۴ھ؁ ∞ہجری میں وفات پائی،جنت البقیع میں دفن ہوئے،مدینہ منورہ کے آخری صحابی ہیں،آپ کی وفات پر مدینہ منورہ میں صحابہ کا دور ختم ہوگیا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6247