Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6213

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اَللّٰهُمَّ حَبِّبْ عُبَيْدَكَ هٰذَا يَعْنِي أَبَا هُرَيْرَةَ وَأُمَّهُ الٰى عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِينَ وَحَبِّبْ إِلَيْهِمِ الْمُؤمنِينَ رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اللهم حبب عبيدك هذا يعني أبا هريرة وأمه الى عبادك المؤمنين وحبب إليهم المؤمنين رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے الٰہی اپنے ان بندوں کو یعنی ابوہریرہ کو اور ان کی ماں کو اپنے مؤمن بندوں کا پیارا بنادے اور مؤمنین کو ان کا محبوب بنادے ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جنا ب ابوہریرہ اور انکی والدہ مسکین اور بےکس ہیں خدا انہیں کس والا بس والا بنادے،مسلمانوں کو یہ دونوں پیارے ہوں مسلمان انہیں پیارے ہوں۔چنانچہ حضرت ابوہریرہ تمام صحابہ کی آنکھوں کے تارے رہے اور رب نے انہیں اتنا مال دیا کہ ریشمی رومال سے جوتے صاف کرتے پیر پونچھتے تھے،خلافت حیدری میں حضرت علی کو بھی پیارے تھے اور امیر معاویہ کو بھی،کھانا امیر معاویہ کے ساتھ کھاتے تھے اور نماز حضرت علی کے پیچھے پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ کھانا معاویہ کا مزے دار ہے نماز علی کے پیچھے لذیذ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6213