Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6250

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يُبْغِضُ الْأَنْصَارَ أَحَدٌ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَاحَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

وعن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا يبغض الأنصار أحد يؤمن بالله واليوم الآخر . رواه الترمذي وقال: هذاحديث حسن صحيح

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ نہیں بغض رکھے گا انصار سے کوئی وہ شخص جو الله اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہو ۱∞؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جس کے دل میں ایمان ہے وہ جنس انصار سے یا سارے انصار سے بغض نہ رکھے گا۔(مرقات)لہذا اگر کسی شخص کا کسی انصاری سے کسی ذاتی معاملہ میں اختلاف ہوجائے اس کے متعلق یہ حکم نہیں،یا اگر انصاری کی کوئی بات خلاف قانون اسلامی ہونے کی وجہ سے قبول نہ کی جائے وہ اس حکم کی زد میں نہیں۔حضور کے پردہ فرمانے کے بعد انصار نے کہا تھا کہ ایک امیر ہم میں سے چاہیے ایک تم مہاجرین میں سے تو حضرت ابوبکر صدیق نے ان کی یہ رائے یہ حدیث پیش کرکے رد فرمادی کہالخلافۃ فی القریش۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6250