Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6234

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «إِنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلٰى ثَلَاثَةٍ عَلِيٍّ وَعَمَّارٍ وَسَلْمَانَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إن الجنة تشتاق إلى ثلاثة علي وعمار وسلمان» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جنت تین شخصوں کی مشتاق ہے ۱∞؎علی،عمار اور سلمان۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تمام مؤمنین جنت کے جویاں ہیں اور جنت ان تین شخصوں کی طالب وجویاں ہے،سب طالب جنت ہیں اور یہ تین حضرات مطلوب جنت۔
۲
؎حضرت علی و عمار تو باغیوں میں گھرے ان سے بہت دکھ اٹھائے اور حضرت سلمان کفار کے ہاتھوں بہت دکھ اٹھا چکے تھے،کئی جگہ فروخت ہوئے سب لوگوں نے آپ کو غلام بنائے رکھا،آخر کار محبوب کے قدم تک پہنچ گئے جنت ان کی مشتاق نہ ہو تو کس کی ہو۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6234