Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6228

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَمِائَةٍ.قَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرُ أَهْلِ الأَرْضِ . (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن جابر قال: كنا يوم الحديبية ألفا وأربعمائة.قال لنا النبي صلى الله عليه وسلم: أنتم اليوم خير أهل الأرض . (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ ہم حدیبیہ کے دن ایک ہزار چار سو تھے ۱∞؎ہم سے نبی صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ تم آج سارے زمین والوں سے بہتر ہو۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب مسلمان مدینہ منورہ سے حدیبیہ کی طرف روانہ ہوئے تو تیرہ سو تھے راستہ میں چودہ سو ہوگئے وہاں پہنچنے پر پندرہ سو لوگ آکر ملتے رہے تعدادبڑھتی رہی لہذا تینوں روایتیں درست ہیں۔
۲
؎انتممیں وہ دونوں نبی بھی داخل ہیں جو زمین پر ہی زندہ ہیں یعنی حضرت خضر و الیاس علیہم السلام،عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں اور ادریس علیہ السلام جنت میں زندہ ہیں وہ اس سے خارج ہیں کہ وہ زمین والے نہیں۔خیال رہے کہ افضل صحابہ خلفاء راشدین ہیں،پھر عشرہ مبشرہ،پھر بدر والے،پھر حدیبیہ والے۔(ازمرقات)یہ دونوں نبی اس بیعت میں شامل تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6228