Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6248

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَمْ مِنْ أَشْعَثَ أَغْبَرَ ذِي طِمْرَيْنِ لَا يَؤُبَّهٗ لَهٗ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللّٰهِ لَأَبَرَّهٗ مِنْهُمُ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ"

وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كم من أشعث أغبر ذي طمرين لا يؤبه له لو أقسم على الله لأبره منهم البراء بن مالك» رواه الترمذي والبيهقي في "دلائل النبوة"

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ بہت سے پریشان بال غبار میں اٹے ہوئے پرانے کپڑے والے جن کی پرواہ نہ کی جاوے اگر الله پر قسم کھالیں تو الله پوری کر دے ۱∞؎ان میں سے براء ابن مالک ہیں۲؎(ترمذی، بیہقی دلائل النبوۃ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی میری امت میں بعض غرباء مساکین جن کی کوئی نہ سنے وہ عندالله ایسے مقبول ہوں گے کہ اگر وہ کہہ دیں کہ خدا کی قسم تو جنتی ہے یا قسم خدا کی تجھے بیٹا ملے گا یا قسم الله کی کل بارش ہوگی تو الله تعالٰی ان کی قسم کی لاج رکھتے ہوئے یہ کام کردے،بزرگوں سے دعاء کرانے کی اصل یہ حدیث بھی ہے۔الله بے قراروں کی سنتا ہے یا بے قرار بنو یا کسی بے قرار سے دعا کراؤ"اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ
۲
؎آپ حضرت انس ابن مالک کے بھائی ہیں،احد اور بعد کے غزوات میں شریک رہے،بڑے جانباز بہادر تھے،ان غزوات کے علاوہ موقعوں پر ایک سو کفار مبارزین کو قتل کیا(مرقات)جنگ یمامہ میں بڑی دلیری سے لڑے، ۱۰ھ؁ ∞میں وفات ہوئی۔(اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6248