Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6233

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نِعْمَ الرَّجُلُ أَبُو بَكْرٍ نِعْمَ الرَّجُلُ عُمَرُ نِعْمَ الرَّجُلُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ نِعْمَ الرَّجُلُ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ نِعْمَ الرَّجُلُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ نِعْمَ الرَّجُلُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ نِعْمَ الرَّجُلُ مُعَاذُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ .رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَاحَدِيثٌ غَرِيبٌ

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نعم الرجل أبو بكر نعم الرجل عمر نعم الرجل أبو عبيدة بن الجراح نعم الرجل أسيد بن حضير نعم الرجل ثابت بن قيس بن شماس نعم الرجل معاذ بن جبل نعم الرجل معاذ بن عمرو بن الجموح .رواه الترمذي وقال: هذاحديث غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ابوبکر اچھے آدمی ہیں،عمر اچھے آدمی ہیں،ابو عبیدہ ابن جراح اچھے شخص ہیں ۱∞؎اسید ابن حضیر اچھے شخص ہیں۲؎ثابت ابن قیس ابن شماس اچھے شخص ہیں،معاذ ابن جبل اچھے شخص ہیں،معاذ ابن عمرو بن جموح اچھے شخص ہیں۳؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎ان بزرگوں کے حالات زندگی بیان ہوچکے ہیں۔حضور انور کا ان حضرات کے متعلق فرمانا کہ یہ حضرات اچھے ہیں ان کی انتہائی عظمت کی دلیل ہے۔اعلیٰ حضرت نے کیا خوب فرمایا ہے؎رضا قسمت ہی کھل جاوے جو جیلاں سے خطاب آئے کہ تو ادنی سگ درگاہ دربار معالی ہے
۲
؎آپ انصاری اوسی ہیں،دوسری بیعت عقبہ میں شریک ہوئے،بدر اور تمام غزوات میں حاضر ہوئے، ۲۵؁ ∞پچیس میں مدینہ منورہ میں وفات پائی،جنت البقیع میں دفن ہوئے۔
۳
؎آپ انصاری خزرجی ہیں،بیت عقبہ میں آپ مع اپنے والد عمرو ابن جموح کے شریک ہوئے،آپ نے اپنے بھائی معاذ ابن عفراء کے ساتھ مل کر ابوجہل کو قتل کیا،معاذ ابن عمرو نے ابوجہل کا پاؤں پکڑ کر اسے پچھاڑا جس پر عکرمہ ابن ابوجہل نے آپ کا ہاتھ کندھے سے کاٹ دیا،آپ کے بھائی معاذ ابن عفراء نے ابوجہل کو ذبح کردیا اسے سسکتا ہوا چھوڑا،حضرت عبداللہ ابن مسعود نے اس ملعون کا سر کاٹا،حضرت معاذ کی وفات خلافت عثمانیہ میں ہوئی۔(مرقات)غالبًا یہ حضرات ایک مجمع میں جمع ہوں گے کہ حضور انور نے ان سب کو اس کرم نوازی سے نوازا(اشعہ)کہ ان کے فضائل جمع فرمائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6233