Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6230

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي مِنْ أَصْحَابِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عمّارٍ وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عن ابن مسعود عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " اقتدوا باللذين من بعدي من أصحابي: أبي بكر وعمر واهتدوا بهدي عمار وتمسكوا بعهد ابن أم عبد ". رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ ان لوگوں کی پیروی کرو جو میرے بعد میرے صحابہ ہیں ابوبکروعمر کی ۱∞؎اور جناب عمار کا طریقہ اختیار کرو ۲؎اور ام عبد کے بیٹے کے عہد و پیمان مضبوطی سے پکڑو۳؎اور حذیفہ کی روایت میں ہے کہ تم کو جو چیز ابن مسعود دیں اس کی تصدیق کرو۴؎بجائے اس کے کہ ام عبد کے بیٹے کا عہد مضبوط تھامو۔(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎من بعدیکے دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ میرے بعد ان کی پیروی کرنا،دوسرے یہ کہ میرے بعد جو خلیفہ ہوں گے ان کی پیروی کرنا،ان کی اطاعت کرنا کیونکہ ان کی اطاعت میری اطات ہوگی۔
۲
؎حضرت ابوبکر و عمر کے لیےاقتداءارشاد ہوا اور جناب عمار کے لیےاھتداءکیونکہ اقتداء قول اور فعل دونوں کی ہوتی ہے مگراھتداءصرف فعل یعنی کام میں ہوتی ہے یعنی جناب عمار کو تم جو کرتے دیکھو تم بھی عمل کرو کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ان کا کوئی عمل ہدایت سے خالی نہیں۔
۳
؎یعنی حضرت عبداللہ ابن مسعود جس چیز کا تم کو عہد کریں اور تم کو جس چیز کی تاکید کریں اس پر ضرور عمل کرو۔اس سے معلوم ہوا کہ حضرت ابن مسعود فقہاء صحابہ میں سے ہیں،ہمارے امام صاحب آپ کے پیرو کار ہیں۔چنانچہ جب صدیق اکبر کی خلافت کا مسئلہ پیش آیا تو پہلے آپ نے ہی فرمایا کہ یہ خلافت بالکل درست ہے کیونکہ صدیق اکبر کو تو ہمارے دین کا پیشوا خود حضور انور بنا گئے پھر انکے سوا ہماری دنیا کا پیشوا کون ہوسکتا ہے۔
۴
؎اس میں اشارۃً بتایا گیا کہ حضور انور جناب ابن مسعود کو خلافت راشدہ کی خبر دے چکے تھے انہوں نے اس خلافت کی تائید و تصدیق کی۔اس کی تائید اس روایت سے ہوتی ہے کہ حضور انور نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اپنا خلیفہ بنادوں پھر تم اس کی نافرمانی کرو تو تم پر عذاب آجائے گا لیکن جوتمہیں حذیفہ خبر دیں اس کی تصدیق کرو،دیکھو وہاں حضرت حذیفہ کی تصدیق کو خلافت کے مسئلہ سے ملایا گیا پھر حضرت حذیفہ نے خبر دی کہ حضور نے فرمایا ہے کہ میرے بعد ابوبکر و عمر کی پیروی کرنا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6230