Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6243

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأٰى فِي بَيْتِ الزُّبَيْرِ مِصْبَاحًا فَقَالَ: «يَا عَائِشَةُ مَا أُرَى أَسْمَاءَ إِلَّا قَدْ نُفِسَتْ وَلَا تُسَمُّوهُ حَتّٰى أُسَمِّيَهُ» فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللّٰهِ وَحَنَّكَهٗ بِتَمْرَةٍ بِيَدِهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى في بيت الزبير مصباحا فقال: «يا عائشة ما أرى أسماء إلا قد نفست ولا تسموه حتى أسميه» فسماه عبد الله وحنكه بتمرة بيده. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت زبیر کے گھر میں چراغ دیکھا تو فرمایا اے عائشہ میں نہیں سمجھتا مگر یہ کہ اسماء کے ہاں بچہ پیدا ہوگیا ۱∞؎تو تم لوگ اس کا نام نہ رکھنا حتی کہ میں اس کا نام رکھوں چنانچہ حضور نے ان کا نام عبداللہ رکھا اور آپ نے ہاتھ سے چھوہارے سے ان کی تحنیک کی۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی آج تہجد کے وقت ہم نے حضرت زبیر ابن عوام کے گھر سے چراغ کی روشنی دیکھی ہے یہ بے وقت روشنی بتا رہی ہے کہ ان کے فرزند پیدا ہوا۔
۲
؎یعنی حضور انور نے اپنے منہ میں چھوہارا یا کھجور چباکر زبان کی نوک سے آپ کے تالو پر لگادیا یہ ہے تحنیک۔خود ہی حضور نے آپ کا نام رکھا،آپ کے فضائل بے شمار ہیں،آپ حضرت زبیر ابن عوام کے بیٹے ہیں،اسماء بنت صدیق کے نور نظر صدیق اکبر کے نواسے عائشہ صدیقہ کے بھانجے حضرت صفیہ یعنی حضور کی پھوپھی کے پوتے،آٹھ سال کی عمر میں حضور کے دست اقدس پر بیعت کی،آپ کو حجاج ابن یوسف نے سترہ جمادی آخرہ ۷۳؁ ∞منگل کے دن سولی دی، ۶۴ھ؁ ∞میں حجاز،یمن،عراق،خراسان کے لوگوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کرلی تھی،آپ نے لوگوں کو اپنی سلطنت میں آٹھ حج کرائے بڑے عابد زاہد تھے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6243