Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6203

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي مُوسٰى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: يَا أَبَا مُوسٰى لَقَدْ أُعْطِيْتَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آل دَاوُد (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أبي موسى أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له: يا أبا موسى لقد أعطيت مزمارا من مزامير آل داود (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے ان سے فرمایا اے ابو موسیٰ تم کو داؤد علیہ السلام کی سی خوش آواز عطا ہوئی ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آل داؤد میں لفظ آل زائد ہے۔داؤد علیہ السلام نہایت خوش آواز تھے کہ جس مجلس میں آپ زبور کی تلاوت کرتے اس مجلس سے جنازے نکلتے تھے۔(اشعۃ اللمعات)حضرت ابو موسیٰ بھی بہت ہی خوش آواز تھے۔خیال رہے کہ حضرت ابو موسیٰ کا نام عبدالله ابن قیس ہے،مکہ معظمہ میں ایمان لائے،حبشہ کی طرف ہجرت کی پھرکشتی والوں کے ساتھ خیبر میں پہنچے، ۲۰ھ؁ ∞میں حضرت عمر نے امیر لشکر بنا کر بھیجا،آپ نے اہواز فتح فرمایا،شروع خلافت عثمانی تک آپ بصرہ میں رہے پھر وہاں سے کوفہ آگئے،مکہ معظمہ میں وفات پائی ۵۲؁ ∞ہجری میں وہاں ہی دفن ہوئے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6203