Main Icon

باب: منقبتوں کا مجموعہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6242

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: مَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ تُدْرِكُهُ الفِتْنَةُ إِلَّا أَنَا أَخَافُهَا عَلَيْهِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْلَمَةَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تَضُرُّكَ الْفِتْنَةُ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعنه قال: ما أحد من الناس تدركه الفتنة إلا أنا أخافها عليه إلا محمد بن مسلمة فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لا تضرك الفتنة . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں کہ لوگوں میں کوئی نہیں جسے فتنہ پہنچے مگر میں اس پر خوف کرتا ہوں سواء محمد ابن مسلمہ کے ۱∞؎کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ تم کو فتنہ نقصان نہ دے گا۲؎

شرح حدیث

۱∞؎آپ انصاری ہیں سواء تبوک کے سارے غزوات میں شریک ہوئے،آپ کے ہاتھ پر حضرت مصعب ابن عمیر ایمان لائے، ۷۷ ستتر سال عمر ہوئی، ۳۴ھ؁ ∞میں وفات پائی۔
۲
؎یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کی حفاظت کی گارنٹی دے دی پھر انہیں کوئی فتنہ کیسے بہکا سکتا ہے آپ حضور کی امان میں ہیں،چنانچہ آپ فتنوں کے زمانہ میں گوشہ نشین ہوگئے اور وفات تک رہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6242