Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2181

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَنْ قَرَأَ سُوْرَةَ الْوَاقِعَةِ فِيْ كُلِّ لَيْلَةٍ لَمْ تُصِبْهُ فَاقَةٌ أَبَدًا". وَكَانَ ابْنُ مَسْعُوْدٍ يَأْمُرُ بَنَاتَهٗ يَقْرَأْنَ بِهَا فِيْ كُلِّ لَيْلَةٍ. رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِيْ "شُعَبِ الإِيْمَانِ".

وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "من قرأ سورة الواقعة في كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا". وكان ابن مسعود يأمر بناته يقرأن بها في كل ليلة. رواهما البيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو ہر رات سورۂ واقعہ پڑھا کرے تو اسے فاقہ کبھی نہ ہوگا ۱؎حضرت ابن مسعود اپنی لڑکیوں کو حکم دیتے تھے کہ ہر رات یہ پڑھا کریں۲؎یہ دونوں حدیثیں،بیہقی،شعب الایمان میں مروی ہیں۔

شرح حدیث

۱∞؎بعض شارحین نے اس حدیث کی تاویلیں کی ہیں کہ اسے فاقہ میں بے صبری نہ ہوگی یا اسے توکل نصیب ہوگا یا اسے دلی فاقہ یعنی عبادت سے غفلت نہ ہوگی،مگر حق یہ ہے کہ حدیث ظاہر پر ہے سورۂ واقعہ ہر رات پڑھنے والا فقرو فاقہ سے محفوظ رہتا ہے۔یہ عمل بہت مجرب ہے، الله تعالٰی نے بعض سورتوں،آیتوں میں دنیاوی فائدے بھی رکھے ہیں تاکہ لوگوں کو تلاوت قرآن کی رغبت ہو مختلف آیتوں میں مختلف دنیاوی تاثیریں بھی رکھی گئی ہیں،(لمعات)
۲
؎تاکہ تلاوت کا ثواب بھی پائیں اور فقرو فاقہ سے محفوظ بھی رہیں۔ معلوم ہوا کہ دنیاوی نفع و اثر کے لیے بھی قرآن پاک پڑھنا جائز ہے،ہاں ناجائز مقاصد کے لیے قرآن کریم پڑھنا یا کوئی عمل کرنا جرم ہے حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم قرآنی آیات اور دوسری دعائیں بیماروں پر استعمال فرماتے تھے شفا کے لیے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2181