Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2150

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَنْ قَرَأَ حم الدُّخَانِ فِيْ لَيْلَةِ الْجُمْعَةِ غُفِرَ لَهٗ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هٰذَا حَدِيْثٌ غَرِيْبٌ ضَعِيْفٌ، وَهِشَامٌ أَبُو الْمِقْدَامِ الرَّاوِيْ يُضَعَّفُ.

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "من قرأ حم الدخان في ليلة الجمعة غفر له". رواه الترمذي، وقال: هذا حديث غريب ضعيف، وهشام أبو المقدام الراوي يضعف.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے جو جمعہ کی رات حم الدخانپڑھے اس کی بخشش ہوگی ۱؎ترمذی اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے ضعیف ہے اور ہشام ابو مقدام راوی کو ضعیف کہاگیا ہے۲؎

شرح حدیث

۱؎اس سے معلوم ہوا کہ سورۂ دخان دوسری راتوں میں پڑھنا تو اچھا ہے کہ اس کے ذریعہ ہزار ہافرشتوں کی دعائیں ملتی ہیں،لیکن شبِ جمعہ میں اس کی تلاوت بہت ہی بہتر ہے کہ اس سے فرشتوں کی دعائیں بھی ملتی ہیں اور رب تعالٰی کی مغفرت بھی گویا۔اس رات کی تلاوت سے دو نعمتیں ملتی ہیں۔
۲
؎یہ نہ معلوم کہ ان کے ضعف کی وجہ کیا ہے،احناف کے ہاں جرح مجہول معتبر نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2150