Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2174

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَن كَعْبٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: "اقْرَؤُوْا سُوْرَةَ هُوْدٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ". رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.

وعن كعب أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "اقرؤوا سورة هود يوم الجمعة". رواه الدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت کعب سے کہ رسو لصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جمعہ کے دن سورہ ہود پڑھا کرو ۱؎(دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎ہود منصرف بھی ہے اور غیرمنصرف بھی اور جمعہ میم کے پیش سےبھی ہے اورسکون سے بھی مگر قرآن کریم میں میم کے پیش سے ہے۔ اس سے معلوم ہو اکہ جمعہ کے دن سورۂ ہود پڑھنا بہت برکتوں کا باعث ہے جیسے اسی دن سورۂ کہف کی تلاوت دفع بلاء کے لیے ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2174