Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2125

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "الآيَتَانِ مِنْ آخَرِ سُوْرَةِ الْبقَرَةِ، مَنْ قَرَأَ بِهِمَا فِيْ لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي مسعود قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "الآيتان من آخر سورة البقرة، من قرأ بهما في ليلة كفتاه". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بقرہ کی آخری دو آیتیں ایسی ہیں کہ جو انہیں رات میں پڑھے تو وہ اسے کافی ہیں ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دکھ درد رنج و غم میں کافی ہیں کہ ان کا تلاوت کرنے والاان شاءاللهدکھ درد سے محفوظ رہتا ہےاور اگر اتفاقًا کبھی آبھی جائیں تو اللہ مشکل حل کردیتا ہے یا تمام ورد وظیفوں کی طرف سے کافی ہیں،یا نماز تہجد میں جوان آیتوں کی تلاوت کیا کرے تو بہت سی تلاوت سے کافی ہیں نماز تہجد میں اس کی تلاوت ضرور کی جائے کہ بہت ہی مفید ہے ایک رکعت میں یہ آیات پڑھے،دوسری میں"اِنَّ فِیۡ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ"سے لے کر"تُخْلِفُ الْمِیۡعَادَ"تکان شاءاللهان سے حضور قلبی بھی نصیب ہوگا اور بہت فیضان بھی میسر ہوگا۔اگر شروع رات میں بھی پڑھ لی جائیں اور تہجد میں بھی بہت مفید ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2125