Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2151

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ يَرْقُدَ، يَقُوْلُ: "إِنَّ فِيْهِنَّ آيَةً خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ آيَةٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

وعن العرباض بن سارية أن النبي -صلى الله عليه وسلم- كان يقرأ المسبحات قبل أن يرقد، يقول: "إن فيهن آية خير من ألف آية". رواه الترمذي وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عرباض ابن ساریہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سونے سے پہلے تسبیح والی آیتیں پڑھاکرتے تھے ۱؎فرماتے تھے ان میں ایک آیت ہزار آیتوں سے بہتر ہے ۲؎(ترمذی و ابو داؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جن سورتوں کے اول میںسَبَّحَیایُسَبِّحُیا"سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلَی"یاسُبْحٰنَہے وہ سورتیں پڑھتے تھے یہ سورتیں کل سات ہیں سورۂ اسراء،حدید،حشر،صف،جمعہ،تغابن،اعلٰے مرقات۔ ظاہر یہ ہے کہ سرکار یہ پوری سورتیں نہ پڑھتے ہوں گے کہ یہ تو بہت زیادہ ہیں بلکہ ان کی چیدہ چیدہ آیات تلاوت فرماتے ہوں گے۔
۲
؎ان الفاظ سے یہ پتہ نہ لگا کہ و ہ ا ٓیت کون سی ہے بعض نے فرمایا کہ وہ آیت"لَوْ اَنۡزَلْنَا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ"الایہہے۔بعض نے فرمایا کہ وہ آیت ہرسورۃ کی شروع کی آیت ہے جس میںسبحیایسبحہے مگر حق یہ ہے کہ وہ آیت رب تعالٰی کے اسم اعظم یا شبِ قدر کی طرح صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ مرقات نے فرمایا کہ یہاںفیھنسے مر ادجمیعھنہے یعنی ان تمام سورتوں میں ایک ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں سے افضل و بہتر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2151