Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2175

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ سَعِيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: "من قَرَأَ سُوْرَةَ الْكَهْفِ فِيْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهُ النُّوْرُ مَا بَيْنَ الْجُمْعَتَيْنِ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "الدَّعَوَاتِ الْكَبِيْر".

وعن أبي سعيد أن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "من قرأ سورة الكهف في يوم الجمعة أضاء له النور ما بين الجمعتين". رواه البيهقي في "الدعوات الكبير".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوسعید سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو جمعہ کے دن میں سورہ کہف پڑھے تواس کا نور ایمانی دو جمعوں کے درمیان چمکتا ہے ۱؎(بیہقی،دعوات الکبیر)۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یہ چمک اس کے چہرے پر ہوگی یا دل میں زندگی میں یا قبر میں یا قیامت کے دن اور دو جمعوں کے درمیان سے مراد اتنی مدت اور اتنا وقت ہے جو شخص ہر جمعہ کو یہ پڑھ لیاکرے توان شاء اللهہمیشہ ہی منور ہے یہ سورۂ فتنہ دجال سے امان بھی ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا بلکہ یہ نور ہی دجّال کی آفت سے بچنے کا ذریعہ ہوگاان شاء الله۔
۲
؎یہ حدیث مختلف طریقوں اور مختلف عبارتوں سے حاکم،دارمی،نسائی،طبرانی بزاز نے بھی روایت کی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2175