Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2156

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَا: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " إِذَا زُلْزِلَتِ تَعْدِلُ نِصْفَ الْقُرْآنِ، وقُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ،وقُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُوْنَ تَعْدِلُ رُبْعَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن ابن عباس وأنس بن مالك قالا: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: " إذا زلزلت تعدل نصف القرآن، وقل هو الله أحد تعدل ثلث القرآن،وقل ياأيها الكافرون تعدل ربع القرآن". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس وانس ابن مالک سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہاذا زلزلتآدھے قرآن کے برابر ہے ۱؎اورقل ھو الله احدتہائی قرآن کے برابر ۲؎اورقل یا ایہاالکافرونچوتھائی قرآن کے برابر۳؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی سورۂاذا زلزلتکی تلاوت میں پندرہ پارے تلاوت کرنے کا ثواب ہے یا چونکہ قرآن کر یم میں معاش و معاد دونوں کا ذکر ہے اور اذا زلزلت میں معاد کا ذکر ہے یعنی قیامت اور وہاں کے حالات کا لہذا اس کا مضمون مضامین قرآن پاک کا نصف ہے۔
۲
؎اس کی شرح اور وجہ پہلے عرض کی گئی ہے اسی باب میں۔
۳
؎کیونکہ قرآن مجید میں اصل مضامین چار ہیں شرک اور بدعقیدگیوں سے دوری ،توحید و رسالت اور تمام عقائد اسلامیہ کا اقرار،احکام قصص،سورۂ کافرون میں شرک سے بیزاری کا کامل طور پر ذکر ہے،لہذا قرآن کا چوتھائی مضمون اس سورۃ میں ہے اس لیے یہ سورۃ چار بار پڑھنے سے پورے قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب ملتا ہے۔لمعات و اشعہ وغیرہ جو کوئی سوتے وقت یہ سورۃ پڑھ لیا کرے توان شاء اللهاسے ایمان پر خاتمہ نصیب ہوگا،فقیر حقیربفضل رب قدیراس پر عامل ہے اور حسن خاتمہ کی رب تعالٰی سے امید رکھتا ہے اللہ نصیب کرے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2156