Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2171

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: مَنْ قَرَأَ آخِرَ آلِ عِمْرَانَ فِيْ لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهٗ قِيَامُ لَيْلَةٍ.

وعن عثمان بن عفان قال: من قرأ آخر آل عمران في ليلة كتب له قيام ليلة.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عثمان ابن عفان سے فرمایا جو رات کو آل عمر ان کی آخری آیات پڑھے اس کے لیے تمام رات عبادت کا ثواب لکھا جائے گا ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث اگرچہ حضرت عثمان پر موقوف ہے مگر مرفوع کے حکم میں ہےکیونکہ قرآنی سورتوں کے فضائل عقل سے نہیں معلوم ہوسکتے صرف حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے فرمان شریف سے ہی معلوم ہوسکتے ہیں آخر آل عمران سے مراد آیت"اِنَّ فِیۡ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ"سے آخر تک ہے حضور انورصلی اللہ علیہ و سلم یہ آیات تہجد کے لیے اٹھتے وقت بھی پڑھتے تھے۔آسمان کے تاروں کو ملاحظہ فرماتے جاتے اور آیات پڑھتے جاتے تھے۔بہتر یہ ہے کہ تہجد کے وقت اٹھنے پربھی پڑھے اور نماز تہجد میں بھی مطلب یہ ہے کہ جو کوئی یہ آیتیں رات کے کسی حصہ میں خصوصًا تہجد میں پڑھتے تو اسے تمام رات نوافل پڑھنے کا ثواب ملے گا،سبحان الله !رب تعالٰی کی عطا ہمارے خیال سے وراء ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2171