Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2170

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ مُرْسَلًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "فِيْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ داءٍ". رَوَاهُ الدَّارمِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِيْ "شُعَبِ الإِيْمَان".

وعن عبد الملك بن عمير مرسلا قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "في فاتحة الكتاب شفاء من كل داء". رواه الدارمي والبيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے عبدالملک ابن عمیر سے مرسلًا ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ سورہ فاتحہ میں ہر بیماری کی دواء ہے ۲؎(دارمی،بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث مرسل اس لیے ہے کہ عبدالملک ابن عمیر تابعی ہیں،امام شعبی کے بعد کوفے کے قاضی رہے،بڑے عالم ومتقی وہ فرماتے ہیں کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا صحابی کا ذکر نہ کیا اسی کا نام ارسال ہے۔
۲
؎جسمانی خیالی اور روحانی تمام بیماریوں کی شفاء مطلق ہے بہت بیماریوں میں مختلف طریقوں سے استعما ل کی جاتی ہیں۔اور بہت مفید ہوتی ہے تجربہ ہے ایمان و یقین شرط ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2170