Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2127

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِيْ لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ " قَالُوْا: وَكَيْفَ يَقْرَأُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ قَالَ: " قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ يَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "أيعجز أحدكم أن يقرأ في ليلة ثلث القرآن؟ " قالوا: وكيف يقرأ ثلث القرآن؟ قال: " قل هو الله أحد يعدل ثلث القرآن". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تم اس سے عاجز ہو کہ ہر رات تہائی قرآن پڑھ لیا کرو لوگ بولے کیسے تہائی قرآن پڑھا جاسکتا ہے ۱؎فرمایا "قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدٌ" تہائی قرآن کے برابر ہے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی روزانہ دس پاروں کی تلاوت مشکل ہے،ایک دو دن تو ہمت کرکے پڑھا جاسکتاہے۔
۲
؎شارحین نے اس جملہ کے بہت معنے کئے ہیں،بہترین معنے یہ ہیں کہ ایک بار"قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدٌ"پڑھنے کا ثواب دس پارے تلاوت کرنے کے برابر ہے۔لہذا تین بار تلاوت کرلینے سے سارا قرآن شریف پڑھ لینے کا ثواب ہے۔ ختم شریف وغیرہ میں تمام سورتیں ایک ایک بار پڑھی جاتی ہیں مگر سورۂ اخلاص تین بار،اس عمل کی اصل یہ ہی حدیث ہے۔خیال رہے کہ قرآن کریم میں تین قسم کے مضامین ہیں: اللہ تعالٰی کی ذات و صفات،قصے،احکام اور سورۂ اخلاص میں ذات و صفات الٰہی کا مکمل ذکر ہے،اس لیے یہ سورۃ قرآن کریم کے تہائی کا ثواب رکھتی ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ حمدالہی کی آیات دیگر آیات سے افضل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2127