Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2172

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مَكْحُوْلٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ سُوْرَةَ آلِ عِمْرَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ إِلَى اللَّيْلِ. رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.

وعن مكحول قال: من قرأ سورة آل عمران يوم الجمعة صلت عليه الملائكة إلى الليل. رواه الدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مکحول سے فرماتے ہیں جو جمعہ کے دن سورۂ آل عمران پڑھے تو رات تک فرشتے اسے دعائیں کرتے رہتے ہیں ۱؎(دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضرت مکحول شامی جومشہور تابعی ہیں،فرماتے ہیں کہ جو جمعہ کے دن میں پوری سورۂ آل عمران پڑھ لے،وہ فرشتوں کی دعاؤں کا مستحق ہے دعاؤں سے مراد خاص دعائیں کیونکہ ان کی عام دعائیں تو ہر مسلمان کے لیے وقف ہیں جیسا کہ قرآن کریم میں ہے،یہ اگرچہ حضرت مکحول کا قول ہے مگر حدیث مرفوع کے حکم میں ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2172