Main Icon

باب:قرآن کے فضائل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2158

قرآن کے فضائل کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: "مَنْ قَرَأَ كُلَّ يَوْمٍ مِئَتَيْ مرَّةَ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ مُحِيَ عَنْهُ ذُنُوْبُ خَمْسِيْنَ سَنَةً إِلَّا أَنْ يَكُوْنَ عَلَيْهِ دَيْنٌ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ، وَفِيْ رِوَايَۃٍ "خَمْسِيْنَ مَرَّةً"، وَلَمْ يَذْكُرْ "إِلَّا أَنْ يَكُوْنَ عَلَيْهِ دَيْنٌ".

وعن أنس عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "من قرأ كل يوم مئتي مرة قل هو الله أحد محي عنه ذنوب خمسين سنة إلا أن يكون عليه دين". رواه الترمذي والدارمي، وفي روايۃ "خمسين مرة"، ولم يذكر "إلا أن يكون عليه دين".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ حضور نے فرمایا جو روزانہ دو سو بارقل ھو اللهپڑھ لیا کرے ۱؎تو اس کے پچاس سال کے گناہ مٹا دیئے جائیں گے ۲؎سوائے قرض کے۳؎ترمذی،دارمی اور ایک روایت میں پچاس بار ہے اور قرض نہ ہونے کا ذکر نہیں۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دن و رات کے کسی حصہ میں پوری سورۂ اخلاص دوسو۲۰۰ بار پڑھا کرے۔بہتر یہ ہے کہ ایک دم ہی پڑھے اور اگر مختلف مجلسوں میں پڑھے تب بھی اجر مذکور کی امید ہے۔
۲
؎یعنی عمر بھر یہ پڑھتا رہے توان شاءاللهپچاس سال کے گناہ صغیرہ معا ف ہوں گے اور اگر اتنے گناہ نہ ہوں تو درجے بلند ہوں گے کیونکہ جن اعمال سے گنہگاروں کے عفو سیئات ہوتی ہے نیک کاروں کے لیے رفع درجات۔ یہ قانون کرم ہے لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ پھر تو نیک لوگ یہ عمل نہ کیا کریں۔
۳
؎کہ قرض تو حق العبد ہے بغیر اد اکئے یا قرض خواہ کے بغیر معاف کئے ساقط نہیں ہوتا سارے حقوق العباد کا یہ ہی حال ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2158