Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4239

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيِّدُ إِدَامِكُمُ الْمِلْحُ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: سيد إدامكم الملح. رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس ابن مالک سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ تمہارے سالن کا سردار ۱؎نمک ہے ۲؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں سرداری سے مراد کم خرچ ہونا قناعت کا باعث ہوتا ہے۔
۲
؎بعض تارکین دنیا صرف نمک سے روٹی کھالیتے ہیں ان کی دلیل یہ ہی حدیث پاک ہے۔مقصد یہ ہے کہ اگرچہ کھجور،شکر، گھی سے بھی روٹی کھائی جاسکتی ہے مگر نمک سے روٹی کھانامفید بھی ہے آسان بھی کہ نمک آسانی سے میسر ہوجاتا ہے۔خیال رہے کہ بعض لحاظ سے گوشت سالنوں کا سردار ہے،بعض لحاظ سے سرکہ اور بعض لحاظ سے نمک لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں گوشت یا سرکہ کو سالن کا سردار فرمایا گیا ہے۔جیسے بعض لحاظ سے حضرت فاطمہ تمام عورتوں کی سردار ہیں،بعض لحاظ سے حضرت عائشہ صدیقہ۔ چنانچہ طبرانی نے اوسط میں ابونعیم نےکتاب الطبمیں روایت کی کہ دنیا میں سالن کا سردارگوشت ہے،پینے کی چیزوں میں سردار پانی ہے،خوشبوؤں میں سردار قباغیہ ہے۔(مرقات)کھانوں کی لذت نمک سے وابستہ ہے۔ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ تعجب ہے کہ زعفران مثقال سے فروخت ہوتا ہے اور نمک احمال (ڈھیروں) سے حالانکہ زعفران سے نمک اعلیٰ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4239