Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4199

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رُفِعَ مَائِدَتُهٗ قَالَ: الْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا . رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن أبي أمامة أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا رفع مائدته قال: الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه غير مكفي ولا مودع ولا مستغنى عنه ربنا . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا دستر خوان جب اٹھایاجاتا ۱؎تو آپ فرماتے الله کا شکر ہے بہت شکر پاکیزہ ۲؎جس میں برکت دی جائے نہ کفایت کیا ہوا اور نہ وداع کیا ہوا اور نہ اس سے بے پرواہی کی ہوئی اے ہمارے رب ۳؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎حق یہ ہے کہ یہاںمائدہسے مراد کپڑے کا دسترخوان ہے یا کھجور کے پتوں کا نہ کہ لکڑی کا خوان کیونکہ حضور صلی الله علیہ وسلم لکڑی کے خوان اور میز پر کھانا نہ کھاتے تھے۔۲؎یعنی ایسی حمد جو ریا وغیرہ سے پاک ہو،اخلاص سے شامل ہو یہ تینوں کلمے یعنیکثیر،طیباورمباركحمدًاکی صفات ہیں اورحمدًامفعول ہےنحمدہفعل پوشیدہ کا۔
۳
؎ظاہر یہ ہے کہغیرپیش سے ہےھوپوشیدہ کی خبر اور یہ کلام دعائیہ ہے،ھوکا مرجع بچا ہوا وہ کھانا ہے جو سامنے سے اٹھایا جارہا ہے یعنی ابھی یہ کام ہم کو کافی نہ ہوچکا ہو،ہم سے وداع نہ ہو گیا ہو،ہم اس سے بے نیاز نہ ہوگئے ہوں،ہم کو پھر بھی عطا ہو۔یہ تینوں لفظ اسم مفعول ہیںمکفی۔مودعاورمستغنیاور ہوسکتا ہے کہغیرکو فتح ہو اور یہحمدًاکی صفت یا حال ہو یعنی ہم رب کی ایسی حمدکرتے ہیں جو نہ تو کفایت کی جاچکی ہے اور بس ہوچکی اور نہ آخری حمد ہے اور نہ ہم آئندہ کے لیے اس حمد سے بےنیاز ہوچکے ہم پھر بھی اپنے رب کی حمدکرتے رہیں اس کی نعمتوں کے گن گاتے رہیں اور ہوسکتا ہے کہمکفی،مودعاورمستغنیتینوں اسم فاعل ہوں اور یہ عبارتنحمدہکے مفاعل سے حال ہو تب معنی ہوں گے کہ ہم اتنی حمد پر کفایت ہی نہ کریں آئندہ بھی حمد کریں نہ حمد کی وداع کریں نہ آئندہ حمد الٰہی سے مستغنی و بے نیاز ہوجائیں مگر پہلی توجیہ ظاہر بھی ہے قوی بھی اور موقعہ کے مناسب بھی کہ کھانا کھا چکنے پر یہ دعا ہے تو کھانے کے متعلق ہونی چاہیے۔ربنامرفوع بھی ہوسکتا ہے منصوب بھی مجروربھی۔انت ربنا یاربنایہ الله کا بدل ہے تو مجرور ہے۔ (مرقات وغیرہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4199