Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4160

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ حُذَيْفَة قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ أَنْ لَا يُذْكَرَ اسْمُ اللهِ عَلَيْهِ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن حذيفة قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الشيطان يستحل الطعام أن لا يذكر اسم الله عليه . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نےکہ شیطان کھانے کو اپنے لیے حلال بنا لیتا ہے اس بناء پر کہ اس پر بسم الله نہ پڑھی جائے(مسلم) ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یہاںحلالبمعنی کھل جانا اور استحلال بمعنی کھول لینا ہے یعنی کھانے کے اول بسم الله پڑھ لینے سے شیطان کے لیے رکاوٹ ہوجاتی ہے اور اگر بسم الله نہ پڑھی جاوے تو وہ کھانا پینا شیطان کے لیے کھل جاتا ہے۔شیطان سے مراد قرین ہے جو ہر انسان کے ساتھ رہتا ہے یعنی بسم الله نہ پڑھنے والے کے ساتھ کھانا کھانے پر یہ شیطان قادر ہوجاتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4160