Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4164

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ بِثَلَاثَةِ أَصَابِعَ وَيَلْعَقُ يَدَهٗ قَبْلَ أَنْ يَمْسَحَهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن كعب بن مالك قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأكل بثلاثة أصابع ويلعق يده قبل أن يمسحها. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت کعب ابن مالک سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھاتے تھے ۱؎اور پونچھنے سے پہلے اپنا ہاتھ چاٹ لیتے تھے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی روٹی کا لقمہ تین انگلیوں سے کھاتے تھے انگوٹھا،کلمہ کی انگلی بیچ کی انگلی۔سنت یہ ہی ہے کہ روٹی ان تینوں انگلیوں سے ہی کھائے بلاضرورت زیادہ انگلیاں استعمال نہ کرے،چاول تو بغیر پانچ انگلیوں کے کھائے جاسکتے ہی نہیں اس لیے پانچوں انگلیوں سے ان کا لقمہ بنایا جائے۔عمومًا اہل عرب فرنی چاولوں کا سلیقہ چار انگلیوں سے کھاتے ہیں۔
۲
؎یعنی حضور انور صلی الله علیہ وسلم پہلے انگلیاں چاٹتے تھے پھر رومال سے پونچھتے تھے،پھر دھوتے تھے اب بھی ایسا کرنا سنت ہے،سنی ہوئی انگلیاں صرف دھو ڈالنا طریقہ منکرین ہے۔جن روایات میں پانچ انگلیوں سے کھانا برا ہے وہاں یا پتلی چیز کا کھانا مراد ہے یا وہ عمل کبھی کبھی تھایہاں جواز کے لیے،بہرحال سنت یہ ہے جو یہاں بیان ہوا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4164